حکومت کی جانب سے کانگوسے بچاؤکیلئےتمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں،بخت محمد کاکڑ
کوئٹہ(ڈیلی گر ین گوادر) صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کا عملہ متحرک ہیں، حیوانات کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع نقل و حرکت کی اجازت مکمل چیک و اسپرے کے بعد دی جاتی ہے، کانگو وائرس کا خطرہ کافی حد تک کم کر دیا گیا ہے، حیوانات کیلئے قائم مراکز میں محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو معقول رقم میں ان کی مرضی کے مطابق قربانی کے جانور فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ڈیری فارم میں سرکاری بکرا منڈی کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع سیکرٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی، ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ ڈاکٹر فاروق ترین و دیگر بھی موجود تھے۔ اس سے قبل صوبائی وزیر لائیو اسٹاک بخت محمد کاکڑ نے بکرا منڈی کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ کانگو وائرس کی روک تھام کیلئے لائیو اسٹاک ڈیپارٹمنٹ کا عملہ متحرک ہیں، حیوانات کو ایک ضلع سے دوسرے ضلع نقل و حرکت کی اجازت مکمل چیک و اسپرے کے بعد دی جاتی ہے، کانگو وائرس کا خطرہ کافی حد تک کم کر دیا گیا ہے، حیوانات کیلئے قائم مراکز میں محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو معقول رقم میں ان کی مرضی کے مطابق قربانی کے جانور فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ سرکاری بکرا منڈیوں میں جو جانور لائے جاتے ہیں ان کو مکمل ویکسینیٹ کیا جاتا ہے، کانگو وائرس کے خطرے کو مد نظر رکھتے ہوئے پورے لائیو اسٹاک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، عید کی آمد کے ساتھ ہی لوگوں کا رحجان جانوروں کی طرح زیادہ ہو جاتا ہے اور بدقسمتی سے لوگ احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کرتے جس کی وجہ سے بیماری بڑھ جاتی ہے حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ احتیاط برتیں۔ یہاں صرف ملکی غیر ملکی جانور آتے ہیں جس پر اسپرے نہیں ہوئی ہوتی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر محکمہ لائیو اسٹاک اپنا کام کررہی ہے اور کانگو کے کیسز ہر سال آتے ہیں جس کو جلد ہی کنٹرول کیا جاتا ہے اس سال بھی چند کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ باقی صورتحال فی الحال بہتر ہے اور مزید بہتری کیلئے کام کررہے ہیں۔ حیوانات کیلئے مرکز قائم کرنا محکمہ لوکل گورنمنٹ کا کام ہے جبکہ لائیو اسٹاک جانوروں کی چیک اپ و ویکسین سمیت ریٹس کی مانیٹرنگ کرتی ہے، کوئٹہ میں 13 مقامات پر جانوروں کو رکھنے کے مراکز قائم کیے گئے ہیں اور محکمہ لائیو اسٹاک کی ڈاکٹرز و دیگر ٹیمیں متحرک ہوکر اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ کانگو کی روک تھام و عوام میں آگاہی کیلئے آگاہی مہم جاری ہے الیکٹرانک، پرنٹ و سوشل میڈیا کا سہارا لیا جارہا ہے تاکہ زیادہ سے لوگوں تک پیغامات پہنچایا جا سکے۔