حلقہ پی بی 9 کوہلو کے 4 پولنگ اسٹیشنز ضلعی ہیڈ کوارٹر کوہلو منتقل، پولنگ 26 جون کو ہوگی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 9 کوہلو کے 4 پولنگ اسٹیشنز کو ضلعی ہیڈ کوارٹر کوہلو منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولنگ 26 جون کو ہوگی۔ پولنگ اسٹیشن نمبر 71، 72، 73 اور 74 (مشرکہ) جوکہ پہلے نساو میں تھے اب گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ضلعی ہیڈ کوارٹر کوہلو میں قائم ہونگے۔ عوام اپنا حق رائے دہی ان پولنگ اسٹیشنز پر استعمال کریں۔ پولنگ صبح 8:00 بجے سے شام 5:00 بجے تک بناء کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے