بلوچستان سول سیکرٹریٹ قلم چھوڑ احتجاج میں میر لیاقت لہڑی کی آمد،مسائل حل کرانے کی یقین دہانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان سول سیکرٹریٹ آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور سیکرٹریٹ اسٹاف ایسوسی کی جانب سے مشترکہ قلم چھوڑ احتجاج آج چوتھے روز بھی جاری رہا۔ احتجاج میں پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی میر لیاقت لہڑی شریک ہوئے۔ انہوں نے ملازمین سے حال حوال کیا۔ پارلیمانی سیکرٹری کو صدر آفیسرز ایسوسی ایشن عبدالمالک کاکڑ نے بریف کیا۔ عبدالمالک کاکڑ نے میر لیاقت لہڑی کا شکریہ ادا کیا۔ کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایک عوامی نمائندہ ہمارے درمیان موجود ہیں۔ یقینا آپ کو مسائل کا ادراک ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ آپ کی بدولت یہ مسئلہ حل ہوگا اور نوٹیفیکشن جاری ہوگا۔ ہم سیکرٹریٹ کو ڈسٹرب نہیں کرنا چاہتے کہ یہ عوامی دفتر ہے۔ علامتی اور قلم چھوڑ احتجاج جاری رہے گا۔ آئندہ دنوں اس میں سختی کرسکتے ہیں۔ میرلیاقت لہڑی نے کہا کہ آپ کے مسائل جینوئن ہیں اور ان کا حل ناگزیر ہے۔ میں سی ایم صاحب سے بات کرتا ہوں۔ کہا کہ آپ نے اچھا کیا کہ احتجاج کو سخت نہیں رکھا۔ آپ ہمارے بھائی ہیں۔ ہماری پارٹی عوام دوست جماعت ہے اور سی ایم صاحب بھی یہی چاہتے ہیں کہ ملازمین و عوام کے مسائل حل ہوں۔ انہوں نے ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔نوٹیفکیشن تک احتجاج جاری رہے گا۔