آنے والی نسلوں سرسبز اور صحت مند بلوچستان بنانے کے لیے پر عزم ہیں،نسیم الرحمن خان ملاخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی مشیر کلائمنٹ چینج و ماحولیات نسیم الرحمن خان ملاخیل نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق محکمہ تحفظ ماحولیات شہریوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے اور نقصان دہ ماحولیاتی اثرات کو کم اور ختم کرکے ایک پائیدار مستقبل بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے گا۔ محکمہ ماحولیات صنعتی سرگرمیوں سے آلودگی، فضلہ و اخراج کو کم کرنے اور عوام کی صحت عامہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے معیارات اور ضوابط کو نافذ کرنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے لورالائی ڈویژن کے دورے کے تناظر میں منعقدہ ڈسٹرکٹ افس لورالائی کے ملازمین سےملاقات کےموقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی سیکریٹری ماحولیات ندیم الرحمان بھی موجود تھے صوبائی مشیر ماحولیات نےکہا ملازمین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایکٹ 1997 کے تحت نیشنل انوائرمنٹل کوالٹی اسٹینڈرڈز اور دیگر ضوابط کے نفاذ کیلئے ہر ممکن کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی اور شور کی آلودگی کے لیے معیار اور مقداری معیارات کو نافذ کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔ انہوں نے انوائرمنٹل انسپکٹرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ قلعہ سیف اللہ ،ژوب ،مسلم باغ و دیگر متعلقہ علاقوں میں قائم مائنز، برکس بھٹوں ،سرکار ی و نجی ہسپتالوں، کلینک و لیبارٹریوں کو روزانہ کی بنیاد پر معائنہ کرکے ہفتہ وار رپورٹ ڈی جی افس میں جمع کرائیں اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ صوبائی مشیر نے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی انحطاط سے نمٹنے کے لیے محکمے کے عزم پر زور دیتے ہوئےکہاکہ اس وقت پوری دنیا کو گلوبل وارمنگ کا سامنا ہے، ہم آنے والی نسلوں کے لیے ایک صاف ستھرا، سرسبز اور صحت مند بلوچستان بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پورے صوبے میں ماحولیاتی ضوابط کو نافذ کرنے اور پائیدار طریقوں کو فروغ دینے کے لیے انتھک محنت کرتے رہیں گے۔ انہوں نے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین اپنی جائے تعیناتی پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے