ڈپٹی کمشنر مستونگ سمیع اللہ آغا کاشہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کا دورہ

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ آغا کو چیف ایگزیکٹو آفیسر شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال مستونگ ڈاکٹر سعید احمد میروانی نے ہسپتال مینجمنٹ اور ہسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹس جن میں آئی سی یو، سی سی یو، او پی ڈی، آپریشن تھیٹر، ڈائیلاسسز وارڈ، اور لیبارٹری، مختلف او پی ڈییز اور ایمرجنسی سمیت تمام شعبہ جات کا تفصیلی دورہ کرایا اور ہسپتال کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ آغا نے ہسپتال مینجمنٹ کی کارکردگی کو کافی سراہا اور ان کی تعریف کی انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ کا بلوچستان کے بڑے ہسپتالوں میں شمار ہوتا ہے اور بلوچستان بھر سے مختلف اضلاع کی عوام طبی سہولیات کے حصول کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں اور ڈاکٹرز کے ہدایات کی روشنی میں مختلف نوعیت کی سرجری سمیت مریضوں کے مختلف اقسام کے ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کیئے جاتے ہیں اور مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال مستونگ، بلوچستان کا مثالی ہسپتال ہے اور ضلع مستونگ و مضافات کی عوام کیلئے کسی نعمت سے کم نہیں اس میں قابل و محنتی ڈاکٹرز تعینات ہیں اور صاف ستھرے ماحول میں لوگوں کو بہتر انداز میں طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مستونگ کے عوام کو سیکورٹی کے علاوہ بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے جس کے تحت صحت و تعلیم اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے متعلقہ اداروں کیساتھ ملکر کام کررہی ہے تاہم بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے کسی قسم کی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انھوں نے ہسپتال میں صحت کی سہولیات کی فراہمی، صاف ستھرا ماحول، ڈاکٹروں کی موجودگی، ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں اور اسٹاف کی کارکردگی کو قابل تعریف اور تسلی بخش قرار دیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے