وفاقی کابینہ نے مالی سال 2025-24 بجٹ کی منظوری دے دی

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 بجٹ کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں کسانوں، نوجوانوں، صعنتوں کے لئے پیکج بھی منظوری دیدی۔

اسکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ بجٹ تقریر میں کریں گے۔ وزیراعظم نے بجٹ تقریر سے قبل دستاویز، تقریر کے مندرجات عام کرنے پر پابندی لگا دی، کابینہ اجلاس میں کسانوں، نوجوانوں، صعنتوں کے لئے پیکج بھی منظور کرلی گئی۔

خیال رہے کہ آئندہ مالی سال 2025ـ2024 کیلئے 18 ہزار 900 ارب روپے کے حجم کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان ہے۔دستاویزات کے مطابق وفاق کا بجٹ 1500 ارب روپے مختص کیا جائے گا جبکہ صوبوں کا سالانہ ترقیاتی منصوبہ 2095 ارب روپے مختص کیا جائے گا۔ حکومت نے آئندہ مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں کیلیے 932 ارب روپے کے مزید نئے قرض لینے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت وفاقی حکومت 316 ارب جبکہ 600 ارب کے بیرونی قرض لیں گے۔ سندھ حکومت سب سے زیادہ 334 ارب روپے کا بیرونی قرض لے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے