ایف سی بلوچستان کی انسداد اسمگلنگ کی کامیاب کارروائیاں جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوا در) ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کامیاب کارروائیاں کی گئی ہیں۔18 مئی تا 11 جون 2024 کے دوران ڈیرہ اللہ یار، بارکھان، پشین، چمن، نوشکی اور مستونگ کے مختلف علاقوں میں 380 ملین سے زائد مالیت کی غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا۔ ضبط شدہ اشیا میں ایرانی ڈیزل 97,000 لیٹرز، 1313 ٹائرز،سگریٹس 377 کارٹنز اور بیٹل نٹس 90 میٹرک ٹن شامل تھیں۔ دیگر اشیا جن میں فرٹیلائزرز، نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں اور موبائل فونز شامل تھے، کو بھی ضبط کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔ اسمگلرز یہ اشیا ٹرکوں، مسافر بسوں اور خفیہ راستوں کے ذریعے اسمگل کر رہے تھے، جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان(نارتھ)کی جانب سے ناکام بنادیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے