95 فیصد سینیٹرز کو معلوم نہیں کیا قانون پاس ہوا، سینیٹر ایمل ولی خان

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ یہ عوام کا سینیٹ نہیں، ربڑ اسٹیمپ ہے۔ ربڑ اسٹیمپنگ کا کردار ختم کریں۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ 95 فیصد ایوان کو معلوم نہیں کہ کیا قانون پاس ہوا، کمیٹیز کی تقسیم کس نے کی، مجھ سے کسی فیصلے پر مشورہ نہیں کیا گیا۔

اے این پی سربراہ نے کہا کہ چمن میں دھرنا جاری ہے، سب کو معلوم ہے ان کے کیا مسائل ہیں۔ ایوان اس مسئلے پر اپنا کردار ادا کرے۔ میں چمن میں لڑائی کے حالات دیکھ رہا ہوں۔ سینیٹر ایمل ولی نے کہا مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالب علم کو ہاسٹل سے نکالا گیا کہ آپ رباب ہاسٹل میں لائے۔ اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے