کھلی کچہری میں زیادہ تر کیسز ہراسمنٹ اورجائیداد کے سامنے آئے ہیں،ایس پی سٹی پری گل ترین

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں ایس پی سٹی پری گل ترین کی خواتین کی شکایات کے حوالے سے کھلی کچہری میں خواتین نے شکایات کے ڈھیر لگا دئییزیادہ تر کیسز ہراسمنٹ اورجائیداد کے سامنے آئے۔کوئٹہ کے لیاقت پارک میں ایس پی سٹی پری گل ترین کی جانب سے خواتین کے مسائل کے حوالے سے کھلی کچہری لگائی گئی،،کچہری میں خواتین اراکین صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ،،ہادیہ نواز اور دیگر محکموں کے آفیسران نے شرکت کی کھلی کچہری میں آنے والی خواتین نے اپنے مسائل اور شکایات سے ایس پی سٹی کو آگاہ کیااس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس پی سٹی پری گل ترین کا کہنا تھا کہ کچہری کے ذریعے خواتین کو مسائل کے حل کیلئے پلیٹ فارم دیا گیا ہے، کچہری میں زیادہ تر کیسز ہراسمنٹ اورجائیداد کے سامنے آئے ہیں،ایس پی سٹی نے مزید بتایا کہ عید الاضحی کے موقع پر موثر سیکورٹی پلان تشکیل دیا جارہا ہے،کوشش ہے کہ موٹرسائیکل چھینے اور دیگر جرائم پر قابو پالیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوئٹہ کے جناح روڈ پر باہر سے آئے خواجہ سراوں کے خلاف فحاشی میں ملوث ہونے کی شکایات آرہی ہیں،ان خواجہ سراؤں کے خلاف جلد ایکشن ہوگااس موقع پر رکن اسمبلی فرح عطیم شاہ کا کہنا تھا کہ خواتین کی شکایات سنے کا مقصد یہ تھا کہ ان کے مسائل اور مشکلات وزیر اعلی تک پہنچائی جائیں،،صوبے کے دیگر شہروں میں بھی خواتین کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے