وزیراعلیٰ بلوچستان سے صادق سنجرانی کی ملاقات،بجٹ کی تیاریوں پر گفت و شنید

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال اور اتحادی حکومت کی بجٹ کی تیاریوں پر گفت و شنید کی گئی ، اور اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان میں عوام کی فلاح و بہبود بحالی امن اور صوبے کی ترقی کے لئے اجتماعی بہبود کے اقدامات کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا اور گڈ گورننس کے قیام کے لئے کوششوں کو بار آور بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے