میونسپل کارپوریشن حب نے بجٹ منظورکرلیا

حب (ڈیلی گرین گوادر)میونسپل کارپوریشن حب کا بجٹ اجلاس اسپیکروائس چیئرمین سرورمگسی کے زیرصدارت منعقدہوااجلاس میں چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب بابو فیض شیخ چیف افسرسید سلیم شاہ اورمختلف سیاسی جماعتوں ہاکستان پیپلزپارٹی نیشنل ہارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) جام گروپ بھوتانی کارواں بی این پی مینگل اورجے یوآء کے کونسلران شریک ہوئے۔وائس چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب سرورمگسی نے مالی سال2023-24 کابجٹ منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا ایوان کے ممبران نے متفقہ رائے سے 75 کروڑ62 لاکھ72 ہزارچھ سو باون روپے کے بجٹ کی منظوری دی چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب بابو فیض شیخ نے اکثریتی ممبران کی متفقہ رائیسے بجٹ پاس ہونیپر ایوان کے تمام ممبران کاشکریہ ادا کیا چیئرمین میونسپل کارپوریشن حب نے کہا کہ ضلع کی ترقی کیلئے سب کوساتھ لیکر چلیں گے ایم پی اے علی حسن زہری ضلع حب کی ترقی کیلئے ہیں میونسپل کارپوریشن کے ممبران اورایوان ضلع حب کے انفراسٹرکچر کی بحالی اوربنیادی سہولیات فراہمی کیلئے ترقیاتی پیکیج کاخیرمقدم کرتی ہیانہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن تاخیر سے ہونے کی وجہ سے بجٹ اجلاس مالی سال 2023/24 کا ہمیں انعقاد کرنا پڑا بلدیاتی نمائندوں کے انتخاب سے قبل لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ایڈمنسٹریٹر کمشنر سے غیرترقیاتی بجٹ کی منظوری حاصل کرنے کے مجازتھے انہوں نے کہا کہ بجٹ میں 116201267 گرانٹ ایڈ ترقیاتی منصوبوں کیلئے مختص کی گء جو مساوی بنیادوں پر اورکونسلران کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کئے جائینگے چیئرمین میونسپل کارپوریشن نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں 10کروڑ 35لاکھ70ہزار690 روپے مختص کئے گئے ہیں اجلاس میں گزشتہ مالی 2022/23 کے غیر ترقیاتی بجٹ کے اخراجات پر ایوان کے ممبران کو اعتماد میں لیا گیا خواتین کونسلران کی ایک بڑی تعداد اجلاس میں شریک رہیں اوربجٹ اجلاس کے حوالے سے تجاویز ایوان میں پیش کیں اجلاس میں جام گروپ کے کونسلر لالہ یوسف بلوچ کی تجویز پر صحافیوں کی فلاح وبہبود کیلئے مختص کردہ فنڈز بڑھا کر دس لاکھ کرنے کی منظوری دی گء اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میونسپل کارپوریشن کے خواتیں ممبران کی تجویزکردہ دس دس لاکھ لاگت کی اسکیمات مختص کیے گئے ترقیاتی بجٹ میں شامل کئے جائینگے اجلاس کے اختتامی کلمات کی ادائیگی کے موقع پر چیف افسر سید سلیم۔شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میرے لئے ایوان کا ہرممبرقابل احترام ہے ممبران گرانٹ ان ایڈ کی مد میں مختص ترقیاتی بجٹ کیلئے اپنی اسکیمات دیں ہم ان پر فوری کام کرینگے سید سلیم شاہ نے کہا کہ میونسپل کاررپوریشن عملے کی تعداد بڑھانے کیلئے نء SNEبناء گء ہے 301 نء اسامیاں میونسپل سروسز۔کی بہتر فراہمی اورشہری آبادی کی ضروریات کے مطابق بجٹ میں شامل کی گء ہیں چیف افسر میونسپل کارپوریشن حب سید سلیم شاہ نے کہا کہ ضلع حب کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ ضلع کی ترقی کیلئے83 کروڑروپیکاترقیاتی ہیکیج وزیراعلی کے مشیربرائے انڈسٹریز علی حسن زہری نے حب کے عوام کو تحفہ دیا ہے میونسپل کارپوریشن 83 کرّوڑ روپے کے ترقیاتی کام ایم پی اے علی حسن زہری کی فنڈز اور تجویز ہر پلان کرچکی ہیخواتین کیلئیپارک تعمیر کیاجارہا ہے ایم پی اے علی حسن زیری کی ہدایت اورمیونسپل کارپوریشن کونسلران کی گائیڈلائن کیمطابق محدود وسائل میں مفاد عامہ کے تحت ترقیاتی کام شروع کرنے جارہے ہیں حب شہر کی خوبصورتی کی لئے مختلف تجاویز زیرغورہیں سب ملکر صنعتی شہر کی ترقی کیلئے ایک پیج پر ہیں جوخوش آئند بات اورترقی کی سمت اک نئے سفر کاآغاز ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے