عیدالاضحیٰ پر ریلوے کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان ریلویز کے چیف مارکیٹنگ مینیجر کی جانب سے چیف کمرشل مینیجر اور ڈائریکٹر آئی ٹی کوارسال کیے گئے مراسلہ کے مطابق مذکورہ 25 فیصد رعایت عید الاضحیٰ کے 3 دنوں تک ٹرین کے سفر پر مسافروں کو حاصل ہوگی۔

کرایوں میں رعایت ریلوے کے زیرِ انتظام تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسز پر ہو گی جبکہ عید اسپیشل ٹرینوں پراس مخصوص رعایت کا اطلاق نہیں ہو گا۔ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق رعایت کا اطلاق صرف کرنٹ بکنگ پر ہوگا، پہلے سے کی گئی بکنگ پر یہ رعایت کی یہ سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے