کوئٹہ پریس کلب میں حسن قرات پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ پریس کلب میں حسن قرات پیغام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں قاری سید صداقت علی، پیر سید طیب علی گیلانی، جماعت اہل سنت پاکستان کے صدر پیر خالد سلطان سمیت علماء و مشائخ نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغازقاری سید صداقت علی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ کانفرنس کے شرکاء سے مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کلمہ کی بنیاد پر قائم ہوا، علامہ اقبال کے خوابوں کی تعبیر اور تمام اکابرین علماء مشائخ نے اس تحریق کا بھرپور ساتھ دیا جس میں بالخصوص بنارس کی سنی کانفرنس کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، مقررین کا کہنا تھا کہ لاکھوں جانوں کی شہادت عورتوں کی عصمتیں لوٹی گئیں جب قافلے بے سروسامانی میں پاکستان پہنچے جو گاڑیاں پاکستان پہنجیں ان میں سے اکثر جام شہادت نوش کر چکے تھے،خون ہی خون ندیوں کی منظر کشی کر رہا تھا۔کیا اتنی قربانیوں سے بننے والا پاکستان ہم س مطالبہ کرتا کہ تم نے حاصل کیا کیا،آپس میں کبھی مسلکوں میں بٹ گئے تو کبھی سیاست کی بھینٹ چڑھ گئے کبھی صوبوں کی بھینٹ، ہمیں تو چاہئیے تھا کہ اس نعمت پر ہم سجدہ ریز رہتے اللہ کی اس مہربانی پر احسان مند رہتے۔ہم نے ایسا نہیں کیا۔ مقررین نے مزید کہاکہ آزادی کیا چیز ہے کشمیریوں سے پوچھا جائے، فلسطینیوں سے پوچھا جائے،ملک بن گیا اس کی حفاظت پر مامور افواج پاکستان کے اسی ہزارجوان دہشت گردی سے نمٹتے ہوئے شھید ہو گئے اور اب روزانہ اپنی جانیں اس ملک پر قربان کر رہے ہیں دعا ہے اللہ ان کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین۔ کانفرنس کے شرکاء سے خطاب میں مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا اور عہد کیا کہ ہم اس ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، ہم اپنے اندر برداشت درگزر نفرتوں کو دور کرکے محبتیں تقسیم کریں گے۔ تقریب میں پرجوش انداز میں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے اور یہ نشست پاکستان کی سالمیت اور بقا معیشت کی بہتری پر اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس میں کوئٹہ شہر کے علماء کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے