پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور طبقے کو ترجیح دی ہے،میر صادق عمرانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر آبپاشی میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور طبقے کی خوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ہماری کوشش ہے کہ پارٹی کے منشور روٹی کپڑا اور مکان پر عملدرآمد کیاجائے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو محکمہ ایریگیشن کے فوت شدہ ملازمین کے لواحقین میں ملازمت کے آڈرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہی، تقریب میں 130ملازمین کے لواحقین کو تعیناتی آڈرز دئیے گئے۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے کہا کہ نئے تعینات ہونے والے ملازمین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور طبقے کی خوشحالی کے لئے اقدامات کئے ہماری کوشش ہے کہ پارٹی کے منشور روٹی کپڑا اور مکان پر عملدرآمد کیاجائے دیگر محکموں میں بھی لواحقین کے کوٹہ پر عملدرآمد شروع کیاجائے گا،میر صادق عمرانی نے کہا کہ اب ماضی کی طرح نوکریاں فروخت نہیں ہونگی ہم لواحقین کو ان کا حق دینگے پارٹی کی جانب سے دی گئیں زمہ داریوں کو احسن طریقے سے پورا کررہے ہیں صوبے میں جو اچھا کام کرینگے اس کا کریڈیٹ پارٹی کو جائے گا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ویڑن کو گھر گھر پہنچائیں گے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدور طبقے کو ترجیح دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے