وزیراعلیٰ بلوچستان کی گورنر خیبر پختونخوا سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات پر وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ موجودہ بلوچستان حکومت عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کیلئے متحرک کردار ادا کرے گی وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو دورہ بلوچستان کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے پہلی فرصت میں بلوچستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات میں بتایا کہ بلوچستان میں گڈ گورننس، صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں اور صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ترجیح اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے