وزیراعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ ایئر پورٹ پرمولانا عطاء الرحمن سے ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز احمد بگٹی نے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عطاء الرحمن سے ملاقات کی۔ پیر کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کوئٹہ ائیر پورٹ پر اسلام آباد روانگی سے قبل جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عطاء الرحمن سے مصافحہ کیا، اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے متعلق دریافت کر تے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میر کبیر احمد بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے