واسا میں آئندہ کنٹریکٹ کی بنیادوں پر بھرتیاں کی جائیں گی،سردار عبدالرحمن کھیتران
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر پی ایچ ای سردار عبدالرحمن کھیتران کی زیرِ صدارت واسا بورڈ اف ڈائریکٹرز اِجلاس منعقدہ ہوااجلاس میں آپریشنز، فنانس اور ریونیو ونگ کے افسران کی شرکت ہوئی اِجلاس میں سیکرٹری پی ایچ ای اور ایم ڈی واسا حامد لطیف رانا نے بریفنگ دی اجلاس کے شرکاء نے متفقہ طور اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو، آپریشن اینڈ منٹینینس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایڈمن اور میں اصلاحات لائی جائیں گی اجلاس میں ریونیو کولیکشن میں پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں مختلف منصوبوں سمیت پرانی گاڑیوں کی نیلامی کی منظوری اور 2پوسٹوں کی اپگریڈیشن کی بھی منظوری لی گئی اِجلاس میں اس امر پر تمام شرکاء نے اتفاق کیا کہ ریونیو کولیکشن میں جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ افسران بلا مشروط نادہندگان کے خلاف ایکشن لیں اور اس ضمن میں ریونیو میں اضافے کے لئے ریونیو افسران کو اختیارات دیے جاے گئے سردار کھیتران نے متعلقہ افسروں کو ہدایات دی کہ ریونیو بڑھانے کیلئے مستقل بنیادوں پر لائحہ عمل تیار کی جائے تاکہ اس سے محکمہ کو ریونیو ملے سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ افسران ایسا لائحہ عمل بناہیں جس سے ٹینکر مافیا کے خلاف کارروائی کی جائے اور آئندہ مستقبلِ ٹینکر مافیا پر ٹیکس عائد کی جائے تاکہ محکمے کو ریونیو حاصل ہو سکیاجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف جانے پر بھی تفصیلی غور خوض کیا گیا جس میں متعلقہ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ بی واسا کے زیر انتظام پبلک واٹر سپلائز کو شمی توانائی پر پی پی موڈ کے ذریعے شفٹ کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا تاکہ بجلی کے مد میں اتھارٹی کو خسارہ کی درپیش خسارہ پر قابوہ پایا جاسکے اجلاس میں سیکرٹری پی ایچ ای عمران گچکی،منیجنگ ڈائریکٹرواسا حامد رانا، سیکٹر کمانڈر برگیڈیئر رضوان، ڈائر یکٹر ایڈمن واسا مصطفی شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر واسا سہیل،محکمہ فائنانس،محکمہ پی این ڈی،اسسٹنٹ کمشنر سحبان دشتی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔