دکی،73 دنوں سے اغواء ہونے والے دو کانکن بازیاب
دکی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع دکی کے گل غنڈی لیز ایریا سے 27 مارچ کو اغوا ہونے والے دو کوئلہ کان کن اغوا کاروں کے چنگل سے آزاد ہوکر گھر پہنچ گئے۔ضلعی صدر نینشل لیبر فیڈریشن امبر خان سواتی کے مطابق اغوا کاروں نے دونوں مزدور مچھ کے پہاڑی علاقے میں چھوڑ دئیے رہا ہونے والے دونوں مزدور اہلخانہ کے پاس پشین پہنچ گئے ہیں رہا ہونے والے مزدوروں میں مومن خان ولد روزی خان اور حمد اللہ ولد صدو خان شامل ہیں دونوں مزدور 73 دن بعد رہا کردئیے گئے ہیں امبر خان سواتی کے مطابق 23 مارچ کو سات دیگر مزدور بھی اغوا ہوئے تھے۔ اغوا ہونے والے دیگر سات مزدور 38 دن بعد یکم مئی کو پہلے ہی رہا ہوچکے ہیں۔