کراچی، ویلڈنگ کے دوران آئل ٹینکر پھٹنے سے1 شخص جاں بحق، 2 افراد شدید زخمی

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) کیماڑی میں ویلڈنگ کے دوران آئل ٹینکر پھٹنے سے ویلڈر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے، ٹینکر کا ڈھکنا بند تھا جس کے سبب گیس بھرنے سے دھماکا ہوا۔کیماڑی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں ذوالفقار نامی شخص آئل ٹینکر میں ویلڈنگ کر رہا تھا کہ اچانک زور دار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں دو ٹینکر مکمل تباہ ہوگئے، قریب عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، مکانوں میں داڑیں پڑگئیں اور چھتیں ٹوٹ گئیں۔زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں 65 سالہ ویلڈر ذوالفقار نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے