پاک افغان بارڈر سے فارن ایکٹ کے تحت 85 افغانی باشندے گرفتار
چاغی(ڈیلی گرین گوادر)پاک افغان بارڈر سے فارن ایکٹ کے تحت 85 افغانی باشندے گرفتار تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 85 افغانی باشندوں کو سرحدی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کر کے لیویز کے حوالے کردیا لیویز ذرائع کے مطابق افغانی باشندوں کو قانونی کاروائی کے بعد پاک افغان برابچہ گیٹ سے ڈی پورٹ کیا جائے گا افغانی باشندے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش میں پکڑے گئے ہیں۔