مریضوں کو علاج و معالجے کی بہترسہولیات اورادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہا ہے،صالح بلوچ
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) سیکرٹری صحت بلوچستان صالح بلوچ نے کہاہے کہ سپلائی چین مینجمنٹ اقدامات کا مقصد ادویات سپلائی کی تقسیم کو مضبوطو ہموار کرنا اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ڈائریکٹرایم ایس ڈی ڈاکٹراسماعیل میروانی کے ہمراہ ایم ایس ڈی کے دورے کے دوران دی جانے والی بریفنگ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی سیکرٹری صحت صالح بلوچ نے ایم ایس ڈی کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیااس موقع پرڈائریکٹر ایم ایس ڈی ڈاکٹراسماعیل میروانی نے سیکرٹری صحت ادویات کی سپلائی چین کے انتظام،بروقت فراہمی کے لیے صوبے کی صحت کی سہولیات کے اداروں تک ادویات کی نقل و حمل،بی ایچ سی ای پی کے تعاون سے 1971 کے بعد ایم ایس ڈی دفاتر اور گوداموں کی مکمل مرمت اور تزئین و آرائش، ٹی او آرز کے ساتھ مختلف سیکشنزپربریفنگ دی۔انہوں نے بتایاکہ معیاری ادویات کی خریداری کی ضمانت کے لیے ایم ایس ڈی میں پروکیورمنٹ سیل قائم کیا گیا بلوچستان کے عوام کے لئے دوردراز اضلاع میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے مزید برآں محکمہ صحت نے معائنہ کمیٹیوں کے ساتھ پروکیورمنٹ کمیٹی، سب کمیٹی اور شکایات کمیٹی قائم کی ہے اسکے علاوہ ادویات کی شفاف اور بروقت فراہمی کے لیے مضبوط سپلائی چین مینجمنٹ ڈیش بورڈ کا آغازنیک شگون ہے صوبے کی ضروری ادویات کی فہرست پہلی بار متعارف کی گئی جو کہ سنگ میل ہے خریداری پروکیورمنٹ پالیسی کے مسودے کو حتمی شکل دییدی گئی ہے اور جلد ہی محکمہ صحت کے ذریعے صوبائی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔سیکرٹری صحت صالح بلوچ نے کہاکہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر صحت کی ہدایت پر صوبے کے دوردرازعلاقوں میں واقع ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجے کی بہترسہولیات اورادویات کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہا ہے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ صالح بلوچ نے ایم ایس ڈی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، ڈیجیٹلائزڈ سپلائی چین مینجمنٹ سسٹم، مالی احتساب اور شفافیت کے فریم ورک، آپریشنز کو ہموار کرنے پر ایم ایس ڈی ٹیم کی نئی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ یقینی طور پر ان کوششوں سے بہتری آئے گی۔