مردان میں خاتون غیرت کے نام پر قتل

مردان (ڈیلی گرین گوادر)مردان میں 22 سالہ خاتون ٹیچر کو بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول قاسمی کی خاتون ٹیچر کی اسکول وین کو تازہ گرم چوک پر رکوا کر انہیں وین سے اتارا گیا اور پھر ان پر فائرنگ کی گئی۔

خاتون ٹیچرکے قتل کے بعد تھانہ حر کی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے بتایا کہ 9 ماه قبل خاتون ٹیچر نے کورٹ میرج کی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے