بلوچستان حکومت کا نئی پنشن اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں صوبے میں بھرتی ہونے والے نئے ملازمین کیلئے نئی پنشن اسکیم متعارف کرنے کا فیصلہ کرلیا اسکیم کے تحت ملازمین کی پنشن کی رقم ہر ماہ ان کی تنخواہ سے کاٹی جائے گی اتنی ہی رقم صوبائی حکومت بھی دے گی اس اسکیم کا اطلاق پہلے سے بھرتی ملازمین پر نہیں ہوگا۔محکمہ خزانہ حکام نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے 2024-25کے بجٹ میں صوبے کے مختلف محکموں میں آئندہ بھرتی ہونے والے ملازمین کیلئے نئی پنشن اسکیم لانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت گریڈ ایک سے سترہ تک بھرتی ہونے والے ملازمین سے ہر ماہ گریڈ کے مطابق رقم کاٹی جائے گی اور اتنی ہی رقم صوبائی حکومت دے گی جو اس ملازم کے پنشن اکاونٹ میں جمع ہوتی رہے گی اور ریٹائرمنٹ پر وہ رقم اس ملازم کو دے دی جائے گی نئی پنشن اسکیم کا اطلاق پہلے سے بھرتی موجودہ ملازمین پر نہیں ہوگااس اسکیم کا اطلاق رواں مالی کے بجٹ کی منظوری کے بعد بھرتی ہونے والوں پر ہوگاصوبہ کے پی کے میں اس طرح کی پنشن اسکیم پہلے ہی لاگوہے بلوچستان حکومت صوبے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو سالانہ 73ارب روپے پنشن دے رہی ہے جس کے آئندہ مالی سال میں بڑھ کر 81ارب روپے ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے