براہوئی اکیڈمی قلات کے زیر اہتمام براہوئی زبان میں تقریری مقابلہ کا انعقاد

قلات(ڈیلی گرین گوادر)براہوئی اکیڈمی قلات برانچ کے زیر اہتمام کالج اور سکول سطح پر لمی زبان براہوئی میں تقریری مقابلہ کا انعقاد ایلمنٹری کالج قلات میں کیا گیا اس تقریری مقابلہ میں قلات کے کالجز اور مختلف گرلز اور بوائز سکولوں کے 26 طلبا وطالبات نے حصہ لیا اور اپنے مادری زبان براہوئی میں تقریر کیا

اس تقریری مقابلہ کے مہمان خاص پرنسپل ایلمنٹری کالج قلات ثنا اللہ ثنا تھے اعزازی مہمانوں میں پرنسپل ڈگری بوائز کالج قلات پروفیسر عبد الحئی دہوار عابد سلام مینگل ماجد عقیل شازیہ اکبر زہری دیگر تھے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ظہور مہر حفیظ سائد براہوئی نے سر انجام دیا اس تقریر مقابلے کی جج صاحبان عبدالسلام پروفیسر ڈاکٹر شاعر ادیب رحیم صیاد پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق نیچاری نے سر انجام دیا تقریری مقابلہ میں طلبا وطالبات نے بہترین انداز میں براہوئی زبان میں تقریر کرکے سامعین سے داد وصول کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے