جامعہ بلوچستان میں حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید درانی نے صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان خان کے ہمراہ جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا۔ انہوں نے جامعہ بلوچستان کے شعبہ باٹنی اور انٹرنیشنل واٹر مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک عمل سے جامعہ بلوچستان میں حیاتیاتی تنوع کے حوالے سے ایک سیمینارمیں شرکت کی۔ جس کے مہمان خصوصی جامعہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرظہور احمد بازئی تھے۔ جس میں شعبہ باٹنی کے چیئرپرسن ڈاکٹرشا زیہ سعید، سینئر اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر اور دوسرے مقررین نے اپنے خطا ب میں کہا کہ ملک میں بڑھتے ہوئے درجہ حرارت، گلیشیئرز کے پگھلنے، اور تباہ کن سیلابوں کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہیاس کے علاوہ فضائی اورآبی آلودگی بھی اہم مسائل ہیں، جو صحت عامہ اور معاش کو متاثر کر رہے ہیں تاہم، ہمیں ایک بہتر مستقبل کی امید ہے۔اس حوالے سے پوری دنیا سمیت پاکستان بھی درخت لگانے اور ماحول کو صاف رکھنے کے لئے اقدامات کررہی ہے۔ تاکہ ہر انسان اپنے حصے کا درخت لگا کر دنیا کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک صاف رکھ سکیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چائیے اور انکی حفاظت کو یقینی بنا کر ماحولیاتی تبدیلی مضر اثرات سے بچاجاسکے۔اس موقع پر جامعہ کے وائس چانسلر نیشرکا میں جامعہ کی جانب سے انعامات و یادگاری شیلڈ تقسیم کئے۔ اورجامعہ بلوچستان کے شعبہ باٹنی کے کاوشوں کو سرہاتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے