گوادرمیں تیل ڈپوز مالکان اپنے ڈپوز تین کے اندرشہر کے حدود سے باہر منتقل کریں،جواد احمد زہری

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)گوادر،تین دن کے دوران اپنے تیل کے ڈپوز کو شہری حدود سے باہر منتقل کریں،شہری حدود میں واقع تیل کے ڈپوز شہری آبادی کے لئے جانی و مالی نقصانات کا سبب بن سکتے ہیں،اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری نے ڈپوز مالکان کو نوٹس جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر گوادر جواد احمد زہری نے گوادر شہر میں واقع تیل کے ڈپوز مالکان کو اپنے ڈپوز تین دن کے اندر شہر کے حدود سے باہر منتقل کرنے کا نوٹس جاری کردیا۔ جاری شدہ نوٹس میں ڈپوز مالکان سے کہا گیا ہے کہ شہری حدود میں واقع تیل کے ڈپوز شہری آبادی کے لئے جانی و مالی نقصانات کا سبب بن سکتے ہیں لہذا تین دن کے دوران اپنے تیل کے ڈپوز کو شہری حدود سے باہر منتقل کردیں۔ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں ڈپوز مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے