نیپرا نے بجلی کی قیمت میں1روپے 90 پیسے کا اضافہ کردیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) حکومت نے جون کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔نیشنل الیکٹرک پاور یگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے جون کے مہینے کے لیے بجلی کی قیمت میں تقریباً 1 روپے 90 پیسے اضافہ کیا ہے۔نیپراکی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جولائی اور اگست کے لیے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں93 پیسےکا اضافہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر46 ارب61 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا جب کہ صارفین سے اضافی وصولیاں جون تا اگست 2024 میں کی جائیں گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے