صحبت پورگرڈاسٹیشن کے گرے ہوئے ٹاورزکی مرمت وتنصیب کاکام مکمل،گرڈاسٹیشن کو بجلی فراہمی بحال
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ 132kVٹھل۔صحبت پور ٹرانسمیشن لائن کے ٹاورزکی مرمت وتنصیب اوربجلی بحالی کاکام منگل کی شام مکمل کرلیاگیاہے جس کے بعد صحبت پورگرڈاسٹیشن سے بجلی کی فراہمی مکمل طورپربحال کردی گئی ہے اور اب صحبت پور گرڈاسٹیشن سے منسلک تمام فیڈروں کو پرانے شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ صحبت پور کے صارفین کی مشکلات کومد نظررکھتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکوانجینئر شفقت علی نے کیسکو کے شعبہ گرڈ سسٹم آپریشن (جی ایس او) اور گرڈ سسٹم کنسٹرکشن کو جلد کام مکمل کرنے کی ہدایات جار ی کئے تھے جس پر کیسکوٹیموں نے اتوار کی صبح ہنگامی بنیادوں پرمرمت وبحالی کا کام شروع کر دیااورسخت گرمی کے باوجود کیسکواسٹاف مرمت وبحالی کے کام کو جاری رکھتے ہوئے منگل کی شام مرمت وتنصیب اور بجلی بحالی کے کام کو پایہ تکیمل تک پہنچایا۔کیسکونے سندھ کے علاقہ میں ٹاورز کے گرنے کی وجہ سے بجلی کی بندش پر صحبت پور گرڈ اسٹیشن سے منسلک متعلقہ صارفین سے معذرت کی ہے۔