سنجدی واقعہ،غفلت برتنے پر مائن اونرسمیت تین افراد پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے، شاہد رند
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ترجما ن صو بائی حکو مت شا ہد رن نے گزشتہ روز سنجدی میں کول مائینز میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ سے متعلق کہا ہے کہ غفلت برتنے پر مائن اونرسمیت تین افراد پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے اور محکمہ مائنز اینڈ منرل بلوچستان نے ایف ائی آر کے اندراج کے لیے متعلقہ تھانے کو مراسلہ ارسال کر دیا ہے واقعہ سے متعلق صوبائی وزیر مائینز اینڈ منرل میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے متعلق بارہا کان مالکان کو تنبیہ کی گئی تھی اور گیس لیول چیک کرنے کے لئے میٹرز کی تنصیب کا کہا گیا تھا تاہم کان مالکان نے حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً جاری ان احکامات کو نظر انداز کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام کانوں میں گیس لیول چیک کرنے کے لیے میٹر کی تنصیب لازم قرار دی گئی ہے صوبائی وزیر نے کہا کہ چیف کمشنر مائنز بلوچستان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام کانوں کا معائنہ کر کے حفاظتی انتظامات سے متعلق رپورٹ پیش کریں تاکہ مستقبل میں ایسے افسوسناک واقعات کم کرکے بتدریج اس کا مکمل تدارک کیا جا سکے۔