کوئٹہ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روٹی کی قیمتوں میں کمی،نوٹیفکیشن جاری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی جانب سے جا ری کر دہ نئی پرائس لسٹ کے مطابق کوئٹہ میں تندور کی 280 گرام روٹی کی قیمت میں 10 روپے کر نے کے بعد روٹی 40 روپے سے کم کرکے 30 روپے مقرر کر دی گئی ہے، دوسری جانب تندور مالکان نے روٹی کی نئی قیمت کو مسترد کر تے ہوئے شہر بھر میں روٹی 40 روپے میں فروخت کر فیصلہ کیا ہے۔