کوئلہ کان حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیاہے،ترجمان حکومت بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے 40 کلو میٹر دور سنجدی میں کوئلہ کان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا ابتدائی اطلاعات کے مطابق 11 مزدور دب گئے ہیں، ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق پی ڈی ایم اے،ضلعی انتظامیہ اور محکمہ مائنز نے ریسکیو کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتی ہے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیاہے۔