چمن میں پولیو ٹیم پر ہو نے والے حملے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے،شاہد رند

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے چمن میں پولیو ٹیم پر ہو نے والے حملے کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان پر انسداد دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے کارروائی کی جا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ پولیو ٹیم پر ہو نے والے حملے میں لیویز اہلکار وں سمیت 4افراد زخمی ہوے جبکہ اس دوران ملزمان نے لیویز اہلکاروں سے اسلحہ اور انسداد پولیو مہم کی ٹیم سے ویکسین چھیننے کی کوشش کی گئی ضلعی انتظامیہ حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کررہی ہے ملزمان پر انسداد دہشت گردی کے دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے کہا کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے گا احتجاج آئینی حق تاہم تشدد کا راستہ اختیار کیا جاتا ہے تو ریاست قانون کے مطابق کارروائی کرے گی کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کا اختیار نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے