پنشن پر ٹیکس نہیں لگے گا،وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو راضی کر لیا

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)آئندہ مالی سال بجٹ میں پنشنرز کی پنشن پر ٹیکس نہیں لگے گا۔ذرائع کا کہنا ہے وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کو راضی کر لیا ہے،پاکستان اور آئی ایم ایف ٹیم کے مابین آج ورچوئل مذاکرات ہوئے۔ایف بی آر نے آئی ایم ایف کی ہدایت پر ٹیکس لگانے کی تجاویز تیار کی تھی،ورچوئل مذاکرات میں بزنس اور تنخواہ دار طبقہ پر یکساں ٹیکس لگانے کی تجاویز پر غوروخوض کیا گیا۔

پاکستانی ٹیم کی طرف سے بزنس اور تنخواہ دار طبقہ پر یکساں ٹیکس لگانے پر آئی ایم ایف کو متعدد تجاویز پیش کی گئیں۔دونوں فریقین نے ٹیکس تجاویز پر ورچوئل مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا،پاکستانی ٹیم آئی ایم ایف سے آج کے مذاکرات پر وزیراعظم کو بریفنگ بھی دیگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے