وطن عزیز کیلئے پولیس کے جوان اور آفیسران کی جدوجہد اور قربانیاں قابل فخر ہے،عبدالخا ق شیخ

قلات (ڈیلی گرین گوادر) آرٹی سی کے زیر اہتمام تربیت مکمل کرنے والے جوانوں اور آفسیران کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد کیا گیا پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 334 آفیسران اور جوان تربیت مکمل کرکے پاس آؤٹ ہوئے۔اس موقع پر تربیت یافتہ جوانوں نے مختلف قسم کے ڈیموز پیش کرکے داد وصول کی۔ تفصیلات کے مطابق تاریخی پولیس گراونڈقلات میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں 334 مختلف کیٹیگری کے پولیس آفیسران اور جوان پاس آوٹ ہوگئے اس پروقار تقریب کے مہمان خاص آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ تھے اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کی کارکردگی متاثرکن ہے امید ہے جس طرح ٹریننگ کے دوران اساتزہ سے قانونی جسمانی تربیت حاصل کی جو ان کے پیشہ وارانہ زندگی میں بہتر اور نمایاں تبدیلی لائے گی وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری مخلصی اور لگن سے انجام دیکر شہریوں کی جان، مال اور عزت کی حفاظت کرینگے وطن عزیز آباؤاجداد کی طویل جدوجہد اور بیشمار قربانیوں سے حاصل ہوا اور بے سروسامانی کی حالات میں اس وقت کی عوام اور انتظامی حلقے ملکر اس ملک کو ہر لحاظ سے دیگر ممالک کے برابر لاکھڑا کیا بلکہ دیگر ہمسایہ ممالک کی نسبت بہتر مقام دیا اب تو ہمارے ساتھ ہر وسائل موجود ہیں ہمیں ہمت، جذبہ،لگن اور مخلص جدوجہد کی ضرورت ہے ایک ملت ایک قوم بن کر ہرقسم کے چینجلز کا مقابلہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ تمام پاس آوٹ ہونے والے اور ان کے والدین مبارک باد کے حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی قلات کو درپیش مسائل کو جلد حل کیاجائے گا۔ اس موقع پرجوانوں نے مختلف پیشہ ورانہ ڈیموز پیش کرکے حاضرین سے خوب داد سمیٹی تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے جوانوں میں انعامات تقسیم کئے تقریب میں بی سی کمانڈنٹ آغا محمد یوسف ڈی آئی جی قلات رینج منیراحمد،ایف سی کرنل عمر، پرنسپل آرٹی سی سکندر خان خجک ایس پی میر دوستین دشتی، میونسپل کمیٹی چیئرمین نواب زادہ میر شعیب جان زہری و دیگر قلات کے سیاسی و قبائلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی بعد ازاں آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ نے شہدا پولیس کے یادگار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اس کے بعد شہداء کی خاندانوں میں انعامات بھی تقسیم کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے