میٹروپولیٹن کارپوریشن ملازمین کی نوکریوں پر کوئی آنچ آنے نہیں دینگے،حمزہ شفقات

کوئٹہ(این این آئی) میٹروپولیٹن کار پو ریشن کے ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج،کمشنر کوئٹہ کی جانب سے مطالبات تسلیم کر نے کے بعد میٹروپولیٹن کار پو ریشن کے ملازمین نے اپنا احتجاج ختم کر دیا۔ پیر کو میٹروپولیٹن کار پو ریشن کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں میٹروپولیٹن کار پو ریشن کے سبزہ زار میں احتجاجی جلسہ کیا جس میں میٹروپولیٹن کی نجکاری روکنے اورکنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کر نے کا مطالبہ کیا،ملاز مین نے احتجاج سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ڈیلی ویجز ملازمین کو حکومت کے مقرر کردہ اجرت کے برابر تنخواہ دی جائے۔ اس موقع پر کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ حمزہ شفقات نے احتجاجی جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ میٹروپولیٹن کار پو ریشن کے ملازمین کو جان فشانی سے محنت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں چند سالوں سے میٹروپولیٹن کے فنڈز روکے گئے ہیں اب ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کا مسئلہ نہیں ہوگا، ملازمین کی پرموشن کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی نوکریوں پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے ہمارا مقصد کوئٹہ کو بہتر اور صاف رکھنا ہے مزدوروں کے مسائل کے حل کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے