سول سوسائٹی ماشکیل کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا دوسرے روز بھی جا ری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سول سوسائٹی ماشکیل کی جانب سے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا کوئٹہ پریس کلب کے باہر دوسرے روز بھی جا ری رہا۔ تفصیلات کے مطابق سول سائٹی ماشکیل نے معا شی قتل عام کے خلاف ماشکیل میں 35روز تک احتجاجی کیمپ لگا ئے رکھا تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شنوائی نا ہو نے پر سول سوسائٹی ماشکیل کے شر کاء 700کلو میٹر کا طویل سفر سات روزمیں طے کر کے 31مئی کی شام کوئٹہ پہنچے اورگزشتہ دو روز سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ دھر نے کے شرکاء نے مطا لبہ کیا ہے کہ ما شکیل میں ایران سے اشیاء خور د و نوش کی درآمد کے لئے مزہ سر کراسنگ پوائنٹ کھولا جائے،قانونی گزر گیٹ میں اتوار کی چھٹی ختم کی جائے اورگزشتہ 5سال سے بند زیر پوائنٹ کو کھولا جائے، سول سوسائٹی ماشکیل نے مطالبہ کیا ہے کہ نو کنڈی ٹو ما شکیل سڑک کی تعمیرمیں سست روی کا نوٹس لیا جائے،سول ہسپتال ما شکیل میں عملے کی موجود گی اور غیر فعال تعلیمی اداروں کو فعال کیا جائے، شرکاء نے مطالبہ کیا ہے کہ ما شکیل میں منشیات فروش کا رندوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے