زرعی شماریات کے حوالے سے مکمل تعاون اور اور مدد فراہم کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ کی صدارت میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جسمیں پاکستان ادارہ شماریات ( پی بی ایس) کے ساتھ ساتویں زراعت شماری کا مربوط انداز میں ڈیجیٹل شماریات کے طور پر پروگرام کرنے کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی جہانزیب شیخ نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور زرعی شعبے میں بھی تازہ ترین اعداد و شمار کی ضرورت ہے جو کہ زراعت شماری کے ذریعے ہی مل سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ زرعی شماریات کے حوالے سے مکمل تعاون اور اور مدد فراہم کی جائے گی ٹیموں کے ساتھ اے ایریا میں پولیس اور بی ایریا میں لیویز اپنے فرائض انجام دیں گے ۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی اصغر مگسی ، ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر شماریات یار علی گشکوری، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیعی مصطفیٰ بلوچ ماسٹر ٹرینر شماریات عبدالحفیظ خجک و دیگر افسران نے شرکت کی ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر شماریات یار علی گشکوری نے اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ساتویں خانہ اور مردم شماری( پہلی ڈیجیٹل مردم شماری) کی کامیاب تکمیل کے بعد پاکستان ادارہ شماریات ملک بھر میں زرعی شماری کو ڈیجیٹل شمار کے طور پر کر رہا ہے انہوں نے بتایا کہ یکم جولائی سے ماسٹر ٹرینرز کی اسلام آباد میں ٹریننگ کا اغاز کیا جائے گا جو کہ 11 جولائی تک جاری رہے گا اس کے بعد شمار کنندگان کی ٹریننگ کا سلسلہ جاری رہے گا سپروائزر اور شمار کنندگان کی ٹریننگ کا آغاز 22 جولائی سے کیا جائے گا جبکہ زرعی شماری کا باقاعدہ آغاز یکم ستمبر سے کیا جائے گا جبکہ یہ سلسلہ اکتوبر کے ماہ تک جاری رہے گا انہوں نے بتایا کہ ٹرینرز کو ڈیجیٹل پہلوؤں میں ٹیبلٹ پر مبنی ڈیٹا اکٹھا کرنا، موضع/بلاک کے ڈیجیٹلائزڈ نقشوں کا استعمال، ملٹی میڈیا، انٹرنیٹ، ساؤنڈ سسٹم، لیپ ٹاپس، پرنٹرز کی سہولیات کی تربیت دی جائے گی بنیادی ٹریننگ میں مماثلت کو یقینی بنانے کے لئے انٹرایکٹو ویڈیوز، آڈیوز، تصاویر کا استعمال کرتے ہوئے تربیت دی جائے گی انہوں نے بتایا کہ پی بی ایس زرعت، لائیو سٹاک اور زرعی مشینری شماری کو ایک زراعت شماری میں ضم کر کے شمار کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ پاکستان ادارہ شماریات اس تمام عمل کے لیے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو فوکل پرسن بنا رہا ہے اس زراعت شماری کے لیے مختلف محکموں سے شمار کنندگان سپروائزرز کی ضرورت ہوگی جو کہ محکمہ زراعت، تعلیم سے لیے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ سبی میں زرعی حوالے سے 251 بلاکس ہیں 42 ایسے بلاکس ہیں جن کی نشاندہی محکمہ زراعت نے کی ہے جن کو شماریات میں شامل کیا جائے گا اسی طرح باقی بلاکس کی فیصد ترتیب نکالی جائے گی ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ نے اجلاس کے اختتام پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس ضمن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر انہوں نے مختلف محکموں کے افسران کی اجلاس میں عدم شرکت پر ناراضی کا اظہار کیا اور انہیں ان کے اس عمل پر ناپسندیدگی کے اظہار کے نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے