خضدار میں کسٹمز حکام کی کارروائی،18000 ہزار کلو گرام چھالیہ برآمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں کسٹمز حکام نے کارروائی کر تے ہوئے 18000 ہزار کلو گرام چھالیہ برآمد کر لی۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق کسٹمز حکام نے کاروائی کر تے ہوئے خضدار میں واقعہ پہاڑی کی چوٹی پر قائم خفیہ گودام میں چھپائی گئی 18000 ہزار کلو گرام چھالیہ برآمد کر کے قبضے میں لے لی، ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ چھالیہ کی قیمت 11 کروڑ روپے بنتی ہے، ترجمان کے مطابق گودام سے چھالیہ کے 1500پارسلز برآمد کر کئے گئے ہیں تاہم اس موقع پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، مزید کارروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے