دشمن قوتوں کو گوادر اور سی پیک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے، وزیر داخلہ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کی بے بنیاد افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ گوادر میں باڑ لگانے کے حوالے سے نہ کوئی فیصلہ ہوا ہے اور نہ ہی کوئی اجلاس، یہ محض ایک پروپگینڈا ہے، غلط بیانیے کے ذریعے ریاست اور نوجوانوں میں خلیج پیدا کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ذاتی رائے کو زمینی حقائق اور سچائی کے پیمانے سے ناپنا ضروری ہے، دشمن قوتوں کو گوادر اور سی پیک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے اس لیے تو وایلا اور شور مچایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے