اوستہ محمد، سی آئی اے فورس کی کارروائی اشتہاری و روپوش ملزمان گرفتار
اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان و ڈی آئی جی نصیر آباد رینج کی خصوصی ہدایات پر ایس پی اوستہ محمد محمد انور بادینی کے احکامات پر عملدرآمدکرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد خادم حسین مگسی کی زیرنگرانی انسپکٹر ذوالفقار علی پندرانی انچارج سی آئی اے اسٹاف اوستہ محمد نے لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں روپوش ملزم آزاد کو گرفتار کر لیا گیا ایک اور کارروائی میں سب انسپکٹر عبدالرف جمالی ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی اوستہ محمد قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم مٹھل خان عرف منٹھار کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ لڑائی جھگڑے کے مقدمہ میں روپوش ملزمان خدا بخش، علی نواز ،لعل بخش کو گرفتار کر لیا گیا مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔