ملک میں انصاف سب کیلئے برابر ہونا چاہیے، وفاقی وزیر قانون

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔وزیرقانون نے لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدم برداشت کا کلچر پروان چڑھتے دیکھا، سماجی رویوں میں بتدریج تبدیلی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کا کلچر ہم سب پاکستانیوں کے لیے تکلیف دہ ہے۔اعظم تارڑ نے کہا کہ ایک پرچم تلے ساتھ چلیں گے تو بحث و مباحثے کی ضرورت نہیں پڑےگی، ہم سب میں یکساں چیز پاکستانیت ہے، ملک میں انصاف سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے