قلات خالق آباد کے عوام کی خدمت ہمارانصب العین ہے،میر ضیاء اللہ لانگو

خالق آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے کہاہے کہ قلات خالق آبادمیں عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہے ضلع میں صحت کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں مرحوم میرعبداللہ جان محمدشہی 50 بیڈڈ ہسپتال کو جلدفعال کیاجائے گا ان خیالات کااظہار انہوں نے سب ڈویڑنل کمپلیکس کے دورے، اورکوٹ لانگو میں عوام سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر سیکریٹری صحت صالح بلوچ، اسسٹنٹ کمشنرخالق آباد اکبرعلی مزارزئی، ایم ایس ڈی ایچ کیوقلات ڈاکٹرنصراللہ لانگو، سپورٹ آفیسرضلع قلات میراصغرلانگو، میرعبدالخالق لانگو، میرجہانزیب لانگو، میرمنظورلانگو،،میرعبدالمالک لانگو، ڈاکٹرسرفرازلانگو، چیرمین حاجی عبدالحمیدزہرازئی لانگو، وائس چیرمین فیض الرحمن سمالانی، سردارزادہ میرمنیراحمدنیچاری، ماماخان محمدنیچاری، پی ایس ٹو ہوم منسٹر محمدعمیر،اعظم سمالانی، رئیس خدادوست سمالانی، ڈاکٹر ذوالفقار نیچاری، میرنذیراحمدلانگو، ودیگر قبائلی عمادین اورآفیسران کے ہمراہ تھے وزیرداخلہ نے سب ڈویڑنل کمپلیکس میں 50 بیڈڈ ہسپتال، آر ایچ سی مندے حاجی، نادراآفس وددیگر کادورہ کیا جنہیں ان کے حوالے سے بریفننگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قلات خالق آباد کے عوام کی خدمت ہمارانصب العین ہے عوام کی بنیادی مسائل کی حل اور ان کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنے تمام تروسائل بروئے کارلائیں گے، آنے والے مالی سال کے بجٹ میں علاقے میں ضروری اورحل طلب مسائل کو شامل کیاجائے گا تا کہ عوام کو ان کی تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسرہوسکے ہماری کوشش ہے کہ عوام کے بنیادی ان کے مسائل حل ہو جس کے لیے سنجیدہ بنیادوں پر ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھارہیہیں صحت، تعلیم،پانی، سڑک، ودیگر ضروری اوربنیادی سہولیات پر خاص توجہ دی جارہی ہے ہم دودھ اورشہر کی نہریں بہانے کی دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھاکر دکھا رہے ہیں گزشتہ دوادوار میں بے شمار ترقیاتی اقدامات اس بات کا واضح ثبوت ہیں انشاء اللہ اس دورحکومت میں بھی عوام کی جانب سے دیے گئے مینڈیٹ کا حق ادا کریں گے عوام کے امیدوں پر پورااتریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے