سلو پوائزن کا شبہ،شاعر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم
مظفرآباد (ڈیلی گرین گوادر)مظفرآباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سلو پوائزن کے شبے کی درخواست پر شاعر احمد فرہاد کے طبی معائنے کا حکم دے دیا۔
شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری سے متعلق کیس کی سماعت مظفرآباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں ہوئی۔ احمد فرہادکی اہلیہ نے موجودہ وکیل کو تبدیل کرکے سینئر قانون دان سردارکے ڈی خان اور محمودبیگ کو احمد فرہاد کا وکیل مقرر کرنے کی درخواست کی جسے عدالت نے قبول کر لیا۔
وکیل سردار کے ڈی خان نے نئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ احمد فرہاد کو سلو پوائزن دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی گزشتہ رات احمد فرہاد سے ملاقات ہوئی مگر ان کی حالت ٹھیک نہیں تھی۔