دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے برطانیہ کیساتھ مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے،وفاقی وزیر داخلہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سائبر کرائمز سے نبرد آزما ہونے کیلئے برطانیہ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانیہ کے3 اہم اداروں نیشنل کرائم ایجنسی، فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور کابینہ آفس نیشنل سیچو یشن سینٹر کے تفصیلی دورے کئے اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔

محسن نقوی نے ڈی جی نیشنل کرائم ایجنسی اور فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے ڈی جی نیشنل سکیورٹی سے ملاقات کی جس میں انسداد دہشت گردی، منظم جرائم کی روک تھام اور سائبر سکیورٹی کے تناظر میں معاونت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گفتگو میں کہا کہ کہ سائبر کرائمز سے نبرد آزما ہونے کیلئے برطانیہ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے، دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے۔انسداد منشیات کے سلسلے میں دونوں ملکوں کو مزید کوآرڈینیشن کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔

محسن نقوی نے نیشنل سیچویشن سنٹر کے افعال کار میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بھی اس طرز پر نیشنل سیچویشن سینٹر کے قیام کا جائزہ لیں گے،اس ضمن میں برطانیہ کے تجربے اور مہارت سے استفادہ بھی کریں گے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ باہمی اشتراک کار صرف ہمارے آج کو ہی نہیں بلکہ مستقبل کو بھی محفوظ بنائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے