اسلام آباد سے راولپنڈی آنے والی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی
راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) اسلام آباد کے مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی آنے والی ٹرین حادثے سے بال بال بچ گئی۔راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پرگرین لائن کا انجن پٹری سے اترگیا، پلیٹ فارم نمبر 2 کے سامنے ریلوے انجن کے دوپہیے پٹری سے اترگئے۔گرین لائن کو راولپنڈی سےکراچی کے لیے 3:45 پر روانہ ہونا تھا تاہم ٹرین تاخیر کا شکار ہوگئی۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کے پٹری سے اترنےکے باعث ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا، ریلوے ٹریک کی بحالی اور مرمت کا کام جاری ہے۔