پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ بند کرنےکافیصلہ
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) وزیراعظم نے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کوبند کرنےکافیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے سیکرٹری ہاؤسنگ کو جامع پلان ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت کردی، اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ اور وزیر ہاؤسنگ کو مراسلہ جاری کردیا گیا۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ہاؤسنگ اور وزیر ہاؤسنگ مل کر پلان مرتب کریں، مراسلہ وزیراعظم آفس کی ایڈیشنل سیکرٹری سارہ اسلم نے ارسال کیا۔