نصیر آباد،بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر نوابزادہ خالد مگسی کی گاڑی پر فائرنگ

نصیر آباد(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور رکن قومی اسمبلی خالد مگسی پر قاتلانہ حملہ ہوا جس میں وہ بال بال بچ گئے۔لیویز کے مطابق کوئٹہ میں نوتال کے قریب رکن قومی اسمبلی خالد مگسی کے قافلے پر مسلح افراد نے فائرنگ کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں اور محافظوں کی جوابی کارروائی سے مسلح افراد فرار ہوگئے۔فائرنگ کے نتیجے میں رکن قومی اسمبلی خالد مگسی اور ان کے ساتھی فائرنگ سے محفوظ رہے جبکہ مسلح افراد کا بھی کوئی نقصان نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے