مستونگ،لیویز ہیڈکوارٹر پردستی بم حملہ

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)مستونگ میں نامعلوم افراد لیویز ہیڈکوارٹر پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو مستونگ بازار میں نامعلوم افراد نے تحصیل روڈ پر واقع لیویز ہیڈ کوارٹر پردستی بم پھینکا جوزورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر ہسپتال پہنچادیا گیا زخمی شخص مسجد میں نماز ادا کرنے کے بعد نکل رہا تھا کہ دھماکے سے زخمی ہوا۔دھماکے سے تحصیل کی مسجد اور دفترکے شیشے ٹوٹ گئے پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے