محکمہ زراعت میں غیر حاضر اہلکاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں،حاجی علی مدد جتک

مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر زراعت حاجی علی مدد جتک نے اج یہاں مستونگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ذراعت کے دفتر کا اچانک دورہ کیا دورے کے دوران انہوں نے حاضری رجسٹر اور دیگر ریکارڈ کا تفصیلی معائنہ کیا صوبائی وزیر کے ہمراہ میر یوسف بنگلزئی، عبدالمنان شاہوانی سردار ثنا اللہ ابابکی بیبرگ جتک میر محمد خان جتک ، میر اصغر محمد شہی، اور دیگر معتبرین بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے غیر حاضر اہلکاروں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ضلعی افسران کو تنبیہ کی کہ غیر حاضر اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت میں غیر حاضر اہلکاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے ان کی غیر حاضری سے براہ راست کسان اور زمیندار متاثر ہوتے ہیں جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے ضلعی افسران پر زور دیا کہ وہ زمینداروں کے ساتھ اپنا موثر رابطہ رکھیں اور ان کی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے