بلوچستان کی جامعات کے وائس چانسلر کا اجلاس، مختص فنڈز ختم کرنے پرتشویش کا اظہار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کی جامعات کے وائس چانسلرز نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جامعات کے لئے مختص فنڈز ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ صوبے کے وائس چانسلرز پر مشتمل وفد وزیراعظم پاکستان، گورنر،وزیر اعلی، اور چیف سیکرٹری سے ملاقات کرے گا جبکہ صوبائی وزیر تعلیم اور صوبائی حکومت کے اعلی حکام کو خطوط بھی ارسال کئے جائیں گے،مالی معاملات میں معاونت کے لئے قانو نی ماہرین پر مشتمل ٹیم بھِی تشکیل دے دی گئی۔ بلوچستان کی جامعات کے وائس چانسلرز کا ایک ہنگامی اجلاس بیوٹمز میں منعقد ہوا دور دراز کے وائس چانسلرز صاحبان نے وِڈیو لنگ کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی،،اجلاس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے حالیہ بجٹ کٹوتی کو زیر بحث آیا،اور سوال اٹھایا گیا کہ اگر ایچ ای سی کی جانب سے بجٹ نہیں ملا تو کیا صوبائی حکومت جامعات کو چلانے کے لئے بجٹ مختص کرے گی یا نہیں،دوسری جانب 18 ویں ترمیم کے بعد یہ گھتی بھی ابھی نہ سلجھ سگی ہے کہ جامعات ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اثر ہیں یا صوبائی حکومت کے،، اجلاس میں مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ صوبے کے وائس چانسلرز پر مشتمل ایک وفد گورنر،وزیر اعلٰی، اور چیف سیکرٹری سے ملاقات کریگا،جبکہ یہی وفد اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان سمیت اعلٰی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ صوبائی وزیر تعلیم اور صوبائی حکومت کی جانب سے اعلی حکام کو خطوط بھی ارسال کیا جائیں گے جبکہ معاونت کے لئے قانو نی ماہرین کی بھی ٹیم بھی تشکیل دی، اجلاس کے شرکا نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا کہ ایک جانب جامعات شدید مالی کا شکار ہیں تو دوسری جانب بلوچستان اسمبلی سے مزید یونیورسٹیوں کو بنانے کے لیے قراردادیں پاس کرائی جا رہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے